Title Image

آدابِ محفل میلاد

والدین سے گزارش ہے کہ آج کے اس نفسا نفسی اور مادہ پرستی کے دور میں ہم اپنے بچوں کے حوالے سے ایک انتہائی اہم ذمہ داری سے غافل ہوچکے ہیں۔ وہ یہ کہ بحیثیت مسلمان یہ ہم والدین کی اولین ذمہ داری ہے کہ جہاں ہم بچوں کو دنیا وی امور کی تمام پیچیدگیاں سکھاتے ہیں اور ہر طرح کے جدید علوم دلوانے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں وہاں ہم اپنے بچوں کو نبی پاکﷺ سے عقیدت اور آپؐ کی حرمت کی ہماری زندگیوں سے زیادہ اہمیت اور دینی محافل میں بیٹھنے کے آداب بھی سکھائیں۔اس وقت جہاں ہم کچھ بچوں کو اپنے دینی معاملات میں بہت بہتر پاتےہیں وہاں(مختلف سکولوں میں سامنے آنے والے معاملات کے مطابق )کچھ بچوں میں آپؐ کی شان اقدس کے حوالے سے وہ عقیدت و احترام نہیں دیکھتے جو ایک مسلمان کے لئے انتہائی ضروری اور لازم وملزوم ہے۔جس کا لازمی طور پر اللہ کے حضوراس بچے کے بڑوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ اس سلسلے میں سکول ہٰذاہرسال بچوں کے میلاد کے انعقاد کا بندوبست کرتا ہے جس میں بچوں کا ایک چھوٹا سا تربیتی کورس اور اس کے ساتھ(12ربیع الاول کے حوالے سے) میلادِ نبی پاکﷺکا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ امت مسلمہ کی زندگیوں میںویسے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ کیونکہ یہی وہ مہینہ ہے جس میں ہمارے پیارے نبی پاک حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت ہوئی اسی توسط سے اس بابرکت مہینے کے لگ بگ مسلمان نبی پاک ﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن میں میلاد کا اہتمام کرتے ہیں۔ ابدالی سکول سسٹم کی انتظامیہ بھی ایمانی طاقت و عشقِ رسول سے بھر پور اور عقیدت رسول سے پر نور میلاد کی محافل کا انتظام کرتی ہے۔ اس سلسلے کی پہلی کڑی انتہائی چھوٹے بچوں کا میلاد ہے جس میں صرفپلے گروپ تا پریپ تک کے صرف بچے شریک ہوتے ہیں، کا اہتمام ربیع الاوّل کے مبارک مہینے کے حوالے سے کیا جاتا ہے۔اور دوسری کڑی کے طور پرجس میں سکول کےپرائمری اور سینیئر بچے،بچیوں پر مشتمل ہر برانچ میں علیحدہ علیحدہ ماہِ رمضان میں میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس سال پرائمری مڈل و ہائی کے بچوں کو اس بابرکت مہینے کی رحمتوں اور نبی پاک ﷺ کی ولادت با سعادت کی بابت آگاہی دینے کے لئے سکول ہٰذا میں میلاد کا اہتمام مورخہ 12/10/2023 بروز جمعرات کیا جا رہا ہے ۔میلاد منعقد کروانے کا جہاں ہمارا مقصد نبی پاکﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشی میںجشن منا نا اور آمد رسول ﷺ کی خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے وہاں بحیثیت مسلمان ہم اسے اپنا فرض عین سمجھتے ہیں کہ عشق رسول ﷺ کا پودا ہر انسان کے دل میں اس کی ابتدائی عمر میں ہی بو دینا چاہیئے تاکہ وہ شعور کی سرحد میں جب قدم رکھے تو یہ پودانشوو نما پا کر ایک مکمل تنا ور درخت بن چکا ہو۔ اس سلسلے میں عمو ماََ والدین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کو ایسی بابرکت محفلوں سے ان کی ناسمجھی کی وجہ سے اجتناب کروایا جائے۔ لیکن اسکول ہذٰامیں ان بچوں کی بالکل علیحدہ محفل منعقد کرکے ہم ان ناپختہ ذہنوں میں یہ سوچ دینے کی بھرپور کوشش کریں گے کہ

نبی پاکﷺ کی شان اقدس ہماری خواہشوں اور زندگی کے مقابلے میں کس قدر زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

دینی محفل میں بیٹھنے کے آداب کیا ہیں؟

دینی محفل میں پذیرائی تالیاں بجانے کی بجائے جزاک اللہ،سبحان اللہ ، ماشااللہ اور الحمدللہ جیسے الفاظ کہہ کر کریں۔

ان محافل میں نظریں جھکا کر احتراماََ دو زانوں ہو کر بیٹھیں۔

بچے سر پر ٹوپیاں اور بچیاں سر پر دوپٹہ لازمی لیں۔

نعت گوئی اور نعت کی سماعت کے شوق کا دیا دل میں جلایا جائے۔

اس کے علاوہ اسی دن بچوں کو اخلاقیات اور دین کی آگاہی دینے کے لئے خصوصی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ آپ گھر پر بھی ان ایمان افروز باتوں کو بچوں کی تربیت میں شامل کریں۔ اس کے علاوہ اپنے بچوں کوقرآنِ پاک ضرور پڑھوائیں۔ اگر بچہ جماعت دوئم تک قرآن پاک ختم کر لیتا ہے تو اس سلسلے میں سکولِ ہٰذا میں بچے کو ایوارڈ بھی دیا جاتا ہے۔

نوٹ: میلاد والے دن پڑھائی اپنے روٹین کے مطابق جاری رہے گی ۔ لہذا بچے مکمل بیگ لائیں گے اور چھٹی اپنے مقررہ وقت پر ہوگی۔شکریہ۔